سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے فرنٹ رننگ کے الزام میں 2 افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے بتایا کہ دونوں افراد ادارے کے ساتھ مل کرحصص کی ٹریڈنگ کی فرنٹ رننگ میں ملوث تھے۔ کرمنل کیس کراچی کی بینکوں کی خصوصی عدالت میں درج کرواگیا۔
سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کا کہنا تھا کہ دونوں افراد اکتوبر 2021 سے دسمبر تک ٹریڈنگ میں فرنٹ رننگ کے مرتکب پائے گئے۔
ایس ای سی پی نے بتایا کہ فرنٹ رننگ ادارہ جاتی سرمایہ کار کے افسر کی ملی بھگت سے کی گئی۔ وقت سے پہلے خریدے گئے حصص کو ادارہ جاتی سرمایہ کار کو ہی فروخت کردیا گیا۔