منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے سوال پر کامران ٹیسوری نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خود کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں پر صحافی کے سوال کا جواب دے دیا۔

گورنر ہاؤس میں صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تقریب کے دوران ایک صحافی نے گورنر سندھ سے سوال کیا کہ کیا آپ جا رہے ہیں؟ اس پر کامران ٹیسوری نے جواب دیا کہ جی ہاں میں وزرا سے حلف لینے جا رہا ہوں۔

گزشتہ روز سے موجودہ گورنر سندھ کو ہٹائے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ آج متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے مذکورہ اطلاعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ہمارے گورنر صرف کامران ٹیسوری ہیں، ان کے علاوہ گورنر شپ کیلیے کوئی نام زیرِ غور نہیں۔

فاروق ستار نے کہا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہیں مشاورت کے بغیر تبدیلی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی، گورنر سندھ بہترین کام کر رہے ہیں ہم ان سے مطمئن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری وفاق اور صوبے کے درمیان بہترین رابطے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

بعدازاں ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ایم کیوایم نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے رابطے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں جلد ہی وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا جائئ گا۔

دوسری جانب، حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سوال کیا گیا کہ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی اطلاعات ہیں اس حوالے سے آپ کیا کہیں گے؟

اس پر مراد علی شاہ نے جواب دیا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر ایسی باتیں نہیں کی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ہے ہمارا نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں