12.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

غیرملکی ایئرلائن کا پاکستانی مسافروں کیلیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے بیرون میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ غیرملکی ایئرلائن نے پروازوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

آذربائیجان ایئرلائن نے پاکستان کیلئے پروازوں میں اضافےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرلائن کراچی کےلیےکل سے پروازیں شروع کرے گی۔

کل باکو سے کراچی کیلئے پہلی پرواز پہنچےگی اور آذربائیجان کے سفیر مسافروں کا استقبال کریں گے۔ آذربائیجان ایئرلائن کی اسلام آباد اور لاہور کیلئے پروازیں بھی جاری ہیں۔

- Advertisement -

23ستمبر 2023 کو آذربائیجان کی قومی ایئر لائن نے پاکستان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا۔ لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی پرواز کے مسافروں کا استقبال وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین ملک نے کیا تھا، اور سول ایوی ایشن کی جانب سے طیارے کو واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا، اس موقع پرآذربائیجان کے سفیر بھی موجود تھے، اور استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں