جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

سندھ کابینہ میں شامل نئے وزرا کے قلمدان کی تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا کو کون سے قلمدان تفویض کیے گئے ہیں، ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شاہد سلام تھیم کو محکمہ لیبر اور جام اکرام کو محکمہ انڈسٹری کا قلمدان سونپا جائے گا، محمد علی مالکانی کو یونیورسٹی اینڈ بورڈ کے قلمدان سے نوازا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مخدوم محبوب الزمان کو بحالی اور شاہینہ شیر کو ترقی برائے خواتین کا قلمدان دیا جائےگا۔ دوست علی راہموں کو ماحولیات اور طارق تالپور کو سوشل ویلفیئر کا قلمدان سونپا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل ملنے والی اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صوبائی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا تھا اور مزید 8 وزرا کے حلف اٹھائے جانے کا امکان سامنے آیا تھا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی جب کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نئے وزرا سے حلف لیں گے۔

اس وقت صوبائی کابینہ 9 وزرا اور تین مشیروں پر مشتمل ہے۔ نئے شامل ہونے والے وزرا کے بعد وزارت کی تعداد تقریباً 17 ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں