منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فیصلہ کرلیا ہے۔

سابق کپتان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے چے مگوئیاں جاری تھیں اور ان کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔

گزشتہ دنوں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں سست ترین سنچری اسکور کرنے پر ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے تھے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بھی خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جارہا۔

تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں عالمی شہرت یافتہ بلے باز کوہلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بابر اعظم نے اوپنرز سے متعلق سوال کا جواب دے دیا

رپورٹ کے مطابق سابق کپتان ورلڈ کپ کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی سے وضاحت چاہتے تھے اور اب کپتان روہت شرما، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوہلی میگا ایونٹ میں شامل ہیں اور کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں