24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

وفاقی وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں پالیسی ترجیحات اور اصلاحاتی ایجنڈے پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔

واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں ملاقات میں اقتصادی مسائل، پالیسی ترجیحات اور اصلاحاتی ایجنڈے پر گفتگو ہوئی ساتھ ہی ٹیکس نیٹ بڑھانے، نجکاری اور نجی شعبے کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے وزیر خزانہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرضہ پروگرام پر بات چیت کے لیے اس وقت امریکا میں موجود ہیں۔

وفاقی وزیر نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے دی جانے والی امداد کو سراہا تھا۔

ایک پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے G-24، وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر نے ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں اصلاحات کے بارے میں بات کی اور پرائیویٹ سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری لانے اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں ملک کی مدد کے لیے "ایڈاپٹیشن فنڈ” سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اس معاہدے کی 1.1 بلین ڈالر کی حتمی قسط کے اس ماہ کے آخر میں منظور ہونے کے امکان کے ساتھ پاکستان نے "اربوں” ڈالر کے ایک نئے بڑے آئی ایم ایف قرضہ پروگرام کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں