منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

آئی پی ایل میں سٹے بازوں کی اسٹیڈیم کے وی آئی پی باکسز تک رسائی، 4 گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جاری آئی پی ایل 2024 میں سٹے بازوں کو اسٹیڈیم اور وہاں کے وی آئی پی باکسز تک رسائی ہو گئی ہے 4 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کرکٹ میں سٹے بازی بھارت میں عام ہے انٹرنیشنل ایونٹ ہوں یا مقامی ٹورنامنٹ سٹے باز سرگرم ہو جاتے ہیں۔ جاری آئی پی ایل میں بھی سٹے باز سرگرم ہیں اور ان کا اثر ورسوخ اتنا بڑھ چکا ہے کہ ان کی میچوں کے دوران اسٹیڈیم کے وی آئی پی باکسز تک رسائی ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ نے سٹے بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار بوکیز کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق دو سٹے بازوں کو راجھستان اور دہلی کے میچ کے دوران جیپور کے اسٹیڈیم سے گرفتار کیا گیا جب کہ دو سٹے بازوں کو وانکھیڈے اسٹیڈیم  کے پریزیڈنٹ باکس سے پکڑا۔

اینٹی کرپسن یونٹ نے چاروں سٹے بازوں کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آئی پی ایل کے مختلف ایڈیشنز میں سٹے بازی کے معاملات سامنے آ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں