کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدات و برآمدات اور تجارتی خسارے کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں پاکستان نے 2 ارب 57 کروڑ ڈالرز کی اشیا بیرون ممالک فروخت کیں جب کہ مارچ میں بیرون ممالک سے 4 ارب 87 کروڑ ڈالرز کی اشیا پاکستان منگوائی گئیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، ماہانہ بنیاد پر درآمدات 13 فیصد بڑھنے سے تجارتی خسارے میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔
- Advertisement -
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں برآمدات کا مالی حجم 23 ارب ڈالر رہا، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں درآمدات کا مالی حجم 40 ارب ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 24 فیصد کم ہوکر 17.14ارب ڈالررہا۔