بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی فائرنگ کے واقعے پر اظہار ہمدردی کے لیے بالی ووڈ استار سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شلپا شیٹی کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں اپنی والدہ کے ہمراہ سلمان خان کی رہائشگاہ گیلکسی اپارٹمنٹ کے باہر دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کے اس بُرے وقت میں بالی ووڈ سیلیبریٹی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شپلا شیٹی سلمان خان کے پرانے دوستوں میں سے ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب بالی ووڈ کے دونوں اسٹار متعدد فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں جس میں ’پھر ملیں گے، گرو، شادی کرکے پھنس گیا یار، دس اور اوزار جیسی مشہور شامل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ملوث ملزمان کو پکڑا جاچکا ہے۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان کو قتل کرنا چاہتے تھے جس کے بعد سے سلمان خان کے گھر پر ان سے اظہار ہمدردی کرنے کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔