جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایک سال میں پاکستانیوں نے موبائل فونز پر کتنے گھنٹے خرچ کیے؟ حیران کن اعداد وشمار

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی موبائل فونز روزمرہ زندگی کی ضرورت اور استعمال عام ہو گیا ہے لیکن پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنے گھنٹے اس پر خرچ کیے جان کر حیران رہ جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مقبول مارننگ شو باخبر سویرا کی رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 99 ارب گھنٹے موبائل فونز پر خرچ کیے جو دنیا بھر کے استعمال کا تقریباً 25 فیصد ہے کیونکہ دنیا بھر میں اس کا سال بھر میں استعمال 4 کھرب گھنٹے رہا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کا استعمال کتنا بڑھ گیا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک سال میں ہر پاکستانی نے ماہانہ اوسطاً 7.5 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال کیا اور زیادہ تر مختلف ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئیں۔ ڈاؤن لوڈ کی گئی ایپس کی تعداد ساڑھے تین ارب سے زائد رہی۔

- Advertisement -

پاکستانیوں میں زیادہ مقبول ایپس ٹک ٹاک، موبائل لڈو گیم، اسنیپ چیٹ، فیس بک، انسٹا گرام رہیں اور 64 فیصد پاکستانیوں نے گیمز کی ایپس ڈاؤن لوڈ کیں جن پر 87 ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔

اس کے برعکس دنیا بھر میں 255 ارب موبائل ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئیں جب کہ موبائل فون اشتہارات پر 362 ارب روپے خرچ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد 12 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو ملک کی موجودہ آبادی کا تقریباً 50 فیصد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں