بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور فوکل پرسن انتظار حسین پنجوتھا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جب سے زہر والا کھانا دیا ہے اس دن سے وہ بول نہیں سکتیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا شفا اسپتال میں میڈیکل چیک اپ ہوا ان کی طبیعت آج بھی ٹھیک نہیں تھی ڈاکٹرز نے تجویز کیا کہ یہ دل کا مرض ہے۔
انتظارپنجوتھا نے کہا کہ گرفتاری سے پہلے بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک تھی اب ان کے معدے کے اندر زخم پائےگئے ہیں بشریٰ بی بی کے کھانےمیں جوکچھ ملایا جا رہا ہے نہ ملایا جائے، بشریٰ بی بی کو جب سے زہر والا کھانا دیا ہے اس دن سے وہ بول نہیں سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کو ہارپک دیا گیا جو پوائزن ہے، فائنل رپورٹ جب آئے گی تو مزید اس پر بات کی جائےگی، بشریٰ بی بی پر ظلم بانی پی ٹی آئی کو پریشر میں لانا ہے بشریٰ بی بی کےجسم میں تیزاب کی مقدار بہت زیادہ ہیں۔