بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے گلوکار شوہر نک جونس اپنے لاس اینجلس کے شاندار گھر میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے حال ہی میں لاس اینجلس میں اپنے گھر کی تزئین و آرائش کروائی ہے جس کی مالیت 20 ملین ڈالرز ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس گھر میں سیلن اور پھپہوند لگنے کے باعث جوڑے کو عجلت میں یہاں سے نکلنا پڑا تھا۔
تین ماہ بعد اس گھر کی دوبارہ سے تزین و آرائش کی گئی ہے۔ اس سے قبل جوڑے نے مذکورہ رہائش گاہ کے حوالے سے کچھ قانونی کارروائی بھی کی تھی، تاہم خبریں ہیں کہ دنوں اپنے خاندان کے ساتھ بہت جلد دوبارہ یہاں سکونت اختیار کریں گے۔
2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے پریانکا اور نک اس وقت ہالی ووڈ ہلز مینشن میں اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جوناس کے ساتھ رہائش پذیر ہیں جبکہ جنوری 2024 میں ان کی ننھی بیٹی مالتی نے اپنی دوسری سالگرہ منائی ہے۔
حالیہ طور پر سامنے آنے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ لاس اینجلس میں واقع پریانکا اور نک کی یہ رہائش تکمیل کے قریب ہے۔
واضح رہے کہ پی سی اور ان کے گلوکار شوہر کا لاس اینجلس میں واقع گھر مولڈ انفیکشن (سیلن، پھپہوند) کے باعث قابل رہائش نہیں رہا تھا۔ انہوں نے یہ گھر 2019 میں خریدا تھا۔