پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ضمنی الیکشن: ن لیگی ووٹرز کے لیے پُرتکلف ناشتے کا اہتمام

اشتہار

حیرت انگیز

آج قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں ن لیگی ووٹرز کے لیے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آج پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنے ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔

پنجاب کے شہر وزیرآباد کے حلقے پی پی 36 میں بھی صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کیلیے پولنگ جاری ہے تاہم یہاں پنجاب اور وفاق میں حکمراں جماعت ن لیگ کے امیدوار کی جانب سے ووٹرز کے لیے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس پرتکلف ناشتے میں حلوہ پوری کے ساتھ پراٹھوں اور مرغ چھولوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس ناشتے سے صرف ووٹرز ہی نہیں لیگی کارکن سے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

اعتزاز احسن کس کو ووٹ دے رے ہیں؟ بتا دیا

واضح رہے کہ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں آج پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں