بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

سلمان خان کے گھر فائرنگ کیس میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر فائرنگ کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم اب اس میں سب سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سلمان خان کے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر 14 اپریل کی علی الصباح فائرنگ کی گئی تھی اور پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

تاہم پولیس نے اس کیس میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کو ’مطلوب ملزم‘ قرار دے دیا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم برانچ اس کیس کے تفتیش کے سلسلے میں جیل میں قید لارنس بشنوئی کو اپنی تحویل میں لے سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ اس معاملے میں گرفتار وکی گپتا اور ساگر پال کو بشنوئی بھائیوں سے ہدایات مل رہی تھیں۔ فائرنگ میں بشنوئی بھائیوں کے ملوث ہونے کے بارے میں پولیس نے کہا ہے کہ لارنس بشنوئی ایک اور کیس میں گجرات کی سابرمتی سینٹرل جیل میں بند ہے مگر کہا جاتا ہے کہ اس کا بھائی کینیڈا یا امریکا میں ہے۔

سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنیوالے گرفتار ملزمان نے اپنے پیچھے کیا ثبوت چھوڑے؟

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی لارنس بشنوئی کی تحویل لے سکتی ہے۔ پولیس کی کرائم برانچ نے ایف آئی آر میں آئی پی سی کی دفعہ 506 (2) (موت کی دھمکی یا سنگین چوٹ کے ساتھ مجرمانہ دھمکی) اور 201 (ثبوت کو غائب کرنا یا مجرم کو بچانے کے لیے غلط معلومات دینا) شامل کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں