اسلام آباد: نئے پاکستان کے لئے پی ٹی آئی کے احتجاج میں طلباء و طالبات نے کمر کس لی ہے، طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ پرانا نظام بہت چل گیا، اب نیا پاکستان بنے گا۔
نئی نسلوں نے ٹھان لی ہے کہ اب خاموش نہیں رہنا، انکا کہنا ہے کہ کرپٹ نظام کو بھگانا ہے، نیا پاکستان بنانا ہے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، نئی نسلیں وہ نظام نہیں چاہتی جس میں نہ سچ ہو نہ انصاف ہو اور نہ ہی عام آدمی کے حق کی بات ہو، طلباء و طالبات نئے پاکستان کیلئے آوازیں اٹھا رہے ہیں۔
- Advertisement -
انکا کہنا ہے کہ جب جب کپتان بلائیں گے ہم ضرور آئیں گے، ہم روشن پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے نکل پڑے ہیں۔