اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم ترین کھلاڑی زخمی ہوکر نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کو پھر دھچکا لگا ہے اور ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی مستند بلے باز زخمی ہوکر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلے ہی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کے زخمی ہونے کے بعد سیریز سے باہر ہونے کا دھچکا لگا تھا کہ ایک اور مستند بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان بھی ان فٹ ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسٹار وکٹ کیپر بیٹر گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد وہ سیریز کے بقیہ دو میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

- Advertisement -

اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی، اسٹار بیٹر 22 کے انفرادی اسکور پر تھے جب وہ ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر مزید بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم ڈاکٹر نے معائنے کے بعد محمد رضوان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور احتیاطاً میڈیکل ٹیم نے انہیں کھیلنے سے روک دیا ہے، چنانچہ اب وکٹ کیپر بیٹر پانچ میچوں کی سیریز کے باقی میچوں کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ پر قبضہ جما لیا

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہوا ہے اور پاکستان کو سیریز جیتنے کے لیے اگلے دونوں میچز میں لازمی جیتنا ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں