جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایرانی صدر کا دورہ کراچی: متبادل راستوں کا پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا پلان جاری کردیا۔

ایرانی صدر کل دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچ گئے جبکہ 23 اپریل کل کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں کریں گے۔

شہر میں اعلیٰ سطحی وفد کی نقل و حمل کے دوران شہریوں کی آسانی کیلیے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا جس کے مطابق سیکیورٹی وجوہات پر کچھ سڑکیں عارضی طور پر بند رہیں گی، کلب روڈ پی آئی ڈی سی سے میٹروپول تک ٹریفک کیلئے مکمل بند ہوگی۔

- Advertisement -

پولیس ٹریفک پلان کے مطابق ڈاکٹر ضیاالدین روڈ، ضیاالدین لائٹ سگنل سے پی آئی ڈی سی چوک بند ہوگی جبکہ ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کھجور چوک سے پی آئی ڈی سی تک بھی روٹ کو بند رکھا جائے گا۔

سلطان آباد سے آنے والی ٹریفک ڈاکٹر ضیا الدین روڈ کھجور چوک سے ایوان صدر روڈ جائے گی، شارع فیصل سے سلطان آباد آنے والے کلب چوک سے بائیں جانب ٹرن لیں، شہری کلب چوک سے بائیں جانب سے کلفٹن برج اور بورڈ بیسن جا سکیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق خلیق الزمان روڈ اور گزری سے آنے والے ٹریفک میٹروپول سے فوارہ چوک، ایوان صدر جائے گی اور شاہین کمپلیکس سے آنے والی ٹریفک کھجور چوک سے ایوان صدر روڈ، کلفٹن جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں