اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

پنک بس سروس 2 ماہ کیلئے مفت کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی صوبائی حکومت نے خواتین کے لیے چلائی گئی خصوصی پنک بس سروس 2 ماہ کیلئے مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں پنک بس سروس کے 2 نئے روٹس متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام سےجو وعدہ کیا اسے پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنک بس سروس پیپلزپارٹی کی جدوجہد ہے فریال تالپور نے پنک بس سروس پراجیکٹ کی نگرانی کی ہے پنک بس سروس پراجیکٹ کی پذیرائی پوری دنیا میں ہوئی عالمی میڈیا نے بھی پنک بس سروس کی کوریج کی عالمی میڈیا نے بتایا پاکستان خواتین کو اس طرح محفوظ کرنا چاہتا ہے خواتین کو محفوظ سفری سہولتیں دینے کا کریڈیٹ پی پی کو جاتا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور یورپ میں ایسی بسیں نہیں جو صرف خواتین کیلئے ہوں سندھ میں ٹرانسپورٹ کے مزید پراجیکٹس لے کر آئیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ پنک بس سروس خواتین کی ضرورت ہے پنک بس سروس محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے یہ بسیں گھر سے نوکری کیلئے جانیوالی خواتین کی ضرورت ہے پیپلزپارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے عوام کو ڈیلیور کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے پنک بس سروس خواتین کیلئے مفت ہو جائے بلاول بھٹو کے احکامات پر عمل کیا گیا اور دو ماہ کے لیے سروس مفت کی گئی جس پر شرجیل میمن کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں