جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

فواد چوہدری بڑی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے اہم مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا، گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں انہین شامل تفتیش کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بیانات میں فواد چوہدری کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جس کے انہیں 9 مئی کے کیس میں شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کرا رکھی ہے، انہیں تھانہ سرور، ماڈل ٹاؤن، تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات اور تفتیش کی تفصیلات کا ازسر نو جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں