منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

’تاجر دوست ٹیکس اسکیم ناکام ہو چکی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کے بغیر بنائی گئی تاجر دوست ٹیکس اسکیم ناکام ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ تاجر برادری کی تاجر دوست ٹیکس اسیکم میں عدم دلچسپی ناکامی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہم خیال  تاجر نمائندوں سے ملکر بنائی گئی اسکیم تاجر دوست نہیں ہو سکتی، اس سے قبل مفتاح اسماعیل کی بھی نام نہاد تاجر نمائندوں سے بنائی گئی اسکیم ناکام ہوچکی تھی۔

- Advertisement -

تاجر دوست اسپیشل اسکیم: تاجروں، دکانداروں کی رجسٹریشن کب سے ہوگی؟

اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم میں 1200 روپے سالانہ فکس ایڈوانس ٹیکس دھوکا ہے، حکومت پہلے ہی بجلی کے کمرشل بلوں پر فکس ایڈوانس ٹیکس وصول کر رہی ہے، ایک وقت میں ایک ہی طرح کے  2 ٹیکس وصول نہیں کئے جا سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دور میں بھی وزیراعظم نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے ٹیکس اسکیم واپس لی تھی، مئی میں تاجر نمائندوں کے کنونشن میں احتجاج کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے تاجر دوست اسپیشل پروسیجر 2024 کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اس اسکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن کا آغاز اپریل سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200 روپے ہوگا۔ ایڈوانس انکم ٹیکس کی 15 جولائی کے بعد ہر ماہ کی 15 تاریخ کو وصولی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں