ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کراچی میں بھارت سے اسمگل شدہ سرجیکل آلات، کرنسی اور سونا برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارت سے اسمگل سرجیکل آلات، ایکسپائر لینس، کرنسی اور سونا برآمد کر لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے رؤف شیخ نے بتایا کہ پی ای سی ایچ ایس میں ایک بنگلے پر چھاپہ مارا جہاں سرجیکل آلات اور دیگر اشیا ملیں، برآمد سرجیکل آلات میں لینسز ایکسپائر بھی ہیں۔

رؤف شیخ کے مطابق اسمگلنگ کرنے والے نیٹ ورک سے کروڑوں کی کرنسی بھی برآمد کر لی، چھاپے کے دوران دو کلو سونا بھی قبضے میں لیا، برآمد کرنسی حوالہ ہنڈی کیلیے بھی استعمال ہوتی تھی۔

- Advertisement -

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ اسمگل سرجیکل آلات مختلف اسپتالوں میں فروخت کیے جاتے تھے، اشیا بھارت سے درآمد کر کے دوسرے ممالک کے لیبل لگا دیے جاتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے مقدمات درج کر لیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں