ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

نند کو شادی میں ٹی وی اور انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیوی نے بہن کو شادی میں تحائف دینے کے تنازع پر شوہر کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش کے گاؤں بارہ بنکی کے قریب پیش آیا، چندر پرکاش مشرا کو اہلیہ نے بھائیوں کے ساتھ مل کر قتل کردیا کیونکہ وہ شادی میں بہن کو سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر ناراض تھی۔

35 سالہ نوجوان اپنی بہن کو قیمتی تحائف دینا چاہتا تھا جس کی شادی 26 اپریل کو طے تھی۔

- Advertisement -

چندرپرکاش کی بیوی شوہر کے تحائف دینے کے ارادے پر ناراض تھی جس کی وجہ سے جوڑے کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا۔

بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق اہلیہ نے اپنے بھائیوں کو شوہر کو سبق سکھانے کے لیے بلایا اس دوران ملزمان نے چندر پرکاش کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

چندر پرکاش کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ اور اس کے بھائیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں