نیویارک : واٹس ایپ ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین ان افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں صارفین اب تک ایسے افراد کو وائس کالز نہیں کر سکتے جن کا نام ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہیں۔ مگر اب امکانات نظر آرہے ہیں کہ واٹس ویپ اس خامی کو دور کرنے جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال 2023میں بھی بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہیں ہوتے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اب تک وہ فیچر تو متعارف نہیں کرایا گیا مگر اب واٹس ایپ میں ان ایپ ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس ان ڈائلر سے صارفین کے لیے فون نمبر محفوظ کیے بغیر بھی لوگوں کو کال کرنا ممکن ہو جائے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں دیکھنے میں آیا ہے۔