جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شاہ لطیف ٹاؤن سے 16سالہ لڑکی اغوا، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے 16سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 16سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ مغویہ کی معذور والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ بیٹی ایک ہفتے سے لاپتہ ہے،جس کا کوئی علم نہیں، خاتون نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام میری بیٹی کو بازیاب کرائیں۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع کے مطابق کیس پر کام شروع کردیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب گھوٹکی میں پولیس چوکی سے اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی سمیر نور کا بتانا ہے کہ اغوا کاروں کا محاصرہ کرکے مغوی اہلکاروں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس کے دباؤ میں آکر اغوا کاروں نے اہلکاروں کو رہا کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ تھانہ آندل سندرانی کی پولیس چوکی پر حملے میں اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا، ڈاکوؤں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ جوابی فائرنگ میں ڈاکو ہلاک ہوا تھا۔

موٹروے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو کا نام امان اللہ عرف امانو سندرانی ہے، ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ساتھ ہی ڈاکو پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند قتل کیس میں بھی نامزد تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں