جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میں غیر ملکیوں پر حملے میں جاں بحق گارڈ کے لواحقین کو امداد نہ ملی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے لانڈھی میں غیر ملکیوں کے قافلے پر دہشتگرد حملے میں اپنی جان دینے والے سکیورٹی گارڈ کے لواحقین کو اب تک کوئی امداد نہ مل سکی۔

اے آر وائی نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق جاں بحق سکیورٹی گارڈ نور محمد مری اپنے بیٹے رضا حسین کے روشن مستقبل اور روزگار کی تلاش میں سانگھڑ سے کراچی آیا تھا۔

19 اپریل کو لانڈھی میں دہشتگردوں نے غیر ملکی مہمانوں پر حملہ کیا جس میں نور محمد مری شدید زخمی ہونے کے باعث دورانِ علاج دم توڑ گئے تھے۔

- Advertisement -

جاں بحق سکیورٹی گارڈ کے بھائی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ نور محمد مری کی شہادت کے بعد حکومت نے کوئی داد رسی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اب تک کوئی تعزیت کرنے نہیں آیا، کسی نے یہ بھی نہیں پوچھا کہ جاں بحق ہونے والے نور محمد مری کے گھر کے حالات کیسے ہیں؟

دوسری جانب حملہ ناکام بنانے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس ہلکار کو انعامی رقم دی تھی لیکن نور محمد مری کے لواحقین تاحال حکومت اور نجی سکیورٹی کمپنی کی راہ تک رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں