شکارپور سے 78 پولیس اہلکاروں کے کراچی تبادلے کے معاملے پر آئی جی سندھ کا بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تصدیق کی ہے کہ اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی، اہلکاروں کیخلاف کرمنلز کیساتھ روابط سمیت دیگر شکایات تھیں جس کی بنیاد پر انہیں پوسڑنگ سے ہٹادیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ نے بتایا کہ اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ساتھ ہی انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیے ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید بتایا کہ مذکورہ اہلکاروں کو بی کمپنی منتقل کیا جارہاہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کچے کے ڈاکوؤں کے لیے سہولت کاری کے الزام میں 78 پولیس اہلکاروں کو شکارپور سے کراچی تبادلہ کیا گیا ہے۔