بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلیے پہلی بار وائٹ اور ریڈ بال کے الگ الگ کوچز کا تقرر

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم کے ہیڈ کوچز کی رونمائی کر دی پہلی بار وائٹ اور ریڈ بال کے لیے الگ الگ کوچز کا تقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گیری کرسٹن کو وائٹ بال اور جیسن گلیپسی کو ریڈ بال کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا جب کہ اظہر محمود دونوں فارمیٹ میں اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کا کام ہے پیسے اپنی کرکٹ اور ٹیم پر لگائے۔ جتنی اہمیت مینز کرکٹ کی ہے اتنی ہی ویمنز کرکٹ کی بھی ہے، اسی لیے ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ کے تقرر پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اظہرمحمود اپنی فیملی کو چھوڑ کر برطانیہ سے پاکستان صرف ملک کے لیے آئے ہیں اور مجھے یقین ہے وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

 

انہوں نے بتایا کہ گیری کرسٹن انگلینڈ کے دورے پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے اکیڈمیز کو بہتر کر رہے ہیں۔ تبدیلیاں حصہ ہیں لیکن حکومت اور پی سی بی مستحکم ہے، نائب کپتان مقرر کرنے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کو دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 4 سے 5 ماہ میں ملکی اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنا ہے۔ اس کے لیے ہم نے بین الاقوامی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے اور 7 مئی کو انٹرنیشل بڈ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں