ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی گاڑی پر فائرنگ کا پراسرار واقعہ ، گاڑی سے گولی کا خول ملا ہے، گولی سیٹ میں ماری گئی۔
ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی گاڑی پر فائرنگ کا پراسرار واقعہ پیش آیا ہے۔
گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے گولی کا خول ملا اور یہ گولی سیٹ میں لگی تھی ۔ گولی اسی طرف ماری گئی جہاں شہلا رضا بیٹھتی ہیں ۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کہتی ہیں ان نہیں معلوم نہیں کہ گولی کب چلی اور کس نے چلائی۔
پیپلزپارٹی کےسرپرست اعلی بلاول بھٹوزرداری نےشہلارضاکو ٹیلی فون کر کے گاڑی پر فائرنگ کےواقعےکی معلومات حاصل کیں اور سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ شہلارضاکوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔