اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.1 ارب ڈالر آج منظور ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج شام ہو گا، اس اجلاس میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ایگریمنٹ معاہدے کی ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط پاکستان کو ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے 12 جولائی 2023 میں 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا تھا، جولائی 2023 میں پی ڈی ایم حکومت کے دور میں 1.2 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کے اجرا کی تاحال تاریخ نہیں دی
ذرائع نے بتایا کہ جنوری 2024 میں نگراں حکومت کے دور میں 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے، پاکستان کو اس قرض پروگرام میں 1.9 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 3 سالہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تمام اہداف حکومت پاکستان نے حاصل کر لیے ہیں اس لیے آج 29 اپریل کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ آخری قسط کی منظوری دیگا۔
ذرائع نے مزید کہنا ہے کہ اس اجلاس میں آئندہ ماہ کے وسط میں آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کے ساتھ 7 سے 9 ارب ڈالر کے نئے امدادی پروگرام کیلئے مذاکرات کا آغاز بھی کریگا۔