اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کیا رواں سال بھی حج کے بعد کچھ رقم حاجیوں کو واپس ملے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

‌اسلام آباد : سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نے رواں سال بھی حج کے بعد کچھ رقم حاجیوں کو واپس کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے نومبرمیں حج پالیسی 2024 میں منظور کی، حج کوٹہ ایک لاکھ 89 ہزار 210 افراد کا ہے۔

ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ حج کوٹہ سرکاری اور نجی شعبہ کو دیا جاتا ہے، اس سال سرکاری کوٹہ کم ہونے کی وجہ معیشت اور زرمبادلہ کے مسائل ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ سرکاری کوٹہ سے کم لوگ جائیں گے، کوشش کریں گے حج کے بعد کچھ رقم حاجیوں کو واپس کردیں۔

سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ کوشش ہے آئندہ سال یہ مسئلہ حل ہو ہمارا کوٹہ پورا ملے، اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو سرکار اس کوٹے سے محروم بھی ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں