جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ہریانہ میں مودی سرکار کے خلاف کانگریس کا پلڑا اور مضبوط ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ میں مودی سرکار کے خلاف کانگریس کا پلڑا اور مضبوط ہو گیا ہے، عام انتخابات سے قبل جَن نایک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے کئی رہنما کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ میں پیر کے روز مودی حکومت کی معاون پارٹی جے جے پی کے سابق ریاستی صدر نشان سنگھ سمیت سیکڑوں عہدے دار اور سینئر رہنما کانگریس میں شامل ہو گئے، نشان سنگھ نے حال ہی میں جے جے پی کو خیرباد کہا تھا۔

انتخابات سے عین قبل اہم رہنماؤں کی کانگریس میں شمولیت کے باعث دُشینت چوٹالہ کی پارٹی کو زبردست جھٹکا لگا ہے، کانگریس جوائن کرنے والوں میں جے جے پی کے سابق ریاستی نائب صدر سریندر لائیگا اور سابق جنرل سکریٹری رمیش گودارا بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا نے ان کا خیر مقدم کیا، اور کہا کہ پارٹی کو مختلف طبقوں سے زبردست حمایت مل رہی ہے، کانگریس ہریانہ میں سبھی 10 سیٹیں جیتے گی، اور اگلی حکومت بنائے گی۔

انھوں نے کہا گزشتہ ایک ڈیڑھ سال میں 40 سے زیادہ اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ نشان سنگھ کے علاوہ سیکڑوں سرپنچ، سابق سرپنچ، کونسلرز، سابق کونسلرز، بلاک کمیٹی اراکین اور سبک دوش ملازمین بھی کانگریس میں شامل ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں