جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

میٹرک کا پرچہ آؤٹ ہونے پر 12 افراد معطل

اشتہار

حیرت انگیز

طالبعملوں کے لیے میٹرک کے امتحانات کا پرچہ آؤٹ کردیا گیا، حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ بورڈ میں ایک ساتھ نہم اور دہم کے امتحانات شروع ہوئے ہیں جبکہ میٹرک امتحانات کے دوران مختلف بورڈز کے 13 پیپرز آؤٹ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پشاور میں میٹرک کا پرچہ آؤٹ کرنے پر وزیر تعلیم نے 12 افراد کو معطل کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ جن امتحانی ہال سے شکایات موصول ہوتی ہیں ان پر پابندی لگا دیتے ہیں۔

- Advertisement -

وزیرتعلیم نے بتایا کہ پرچہ آؤٹ ہونے کی خبروں کے بعد 12 افراد کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے کوہاٹ، مالاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل بورڈز میں اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخواہ بورڈ میں ایک ساتھ میٹرک نہم اور دہم کے امتحانات شروع ہوئے تھے۔ اب تک فرسٹ اور سکینڈ شفٹ میں مختلف بورڈز کے 13 پیپرز آؤٹ ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں