جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

2 بھارتیوں پر جاسوسی کا الزام، آسٹریلیا نے ملک بدر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کو ایک اور ملک میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور آسٹریلیا نے جاسوسی کے الزام میں دو بھارتیوں کو ملک سے نکال دیا ہے۔

بھارت جو اپنی انتہا پسندی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دیگر ممالک میں مداخلت، انہیں کمزور کرنے کے لیے سازشیں کرنے اور جاسوسی کے حوالے سے بدنام ہے۔ اب اسے ایک اور ملک میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے دو بھارتی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں اپنے ملک سے نکال دیا ہے۔ دونوں کو 2022 میں دفاعی منصوبوں سے متعلق خفیہ معلومات چرانے کی کوشش پر نکالا گیا تھا۔

- Advertisement -

آسٹریلین میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومتی اہلکاروں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را، بیرون ملک جاسوسی کا نیٹ ورک چلا رہی ہے۔

آسٹریلوی حکومت اب تک متعدد بھارتی شہریوں کو اہم عہدوں سے ہٹا چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں