اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

پاکستان کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے کہ نئے قرض پروگرام کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف میں نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا۔ آئی ایم ایف مذاکراتی مشن 15 مئی کو نئے پروگرام پر بات چیت کیلیے اسلام آباد پہنچے گا۔

ذرئع نے بتایا کہ فریقین کے درمیان پہلے تیکنیکی اور پھر پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ نئے مذاکرات شروع کرنے سے پہلے پاکستان کو اہم معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور آئی ایم ایف کی تجویز پر شروع کی گئی تاجر دوست اسکیم بُری طرح ناکام ہو چکی ہے جب کہ سینئر افسران کے تبادلوں کے بعد ایف بی آر میں غیرمعمولی صورتحال ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کرنیوالی ایف بی آر کی نئی اور کم تجربہ کار ٹیم ہوگی جس کو ٹیکس وصولیوں میں حالیہ کمی کے معاملے پر عالمی مالیاتی ادارے کو مطمئن کرنا چیلنج ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

ذرائع کے مطابق ابتدائی 9 ماہ میں پرائمری بجٹ سر پلس کے ہدف میں ناکامی بھی مذاکرات کا ایجنڈا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں