بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: مزید 3 ممالک کے اسکواڈز کا اعلان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مزید تین ممالک نے اپنے اپنے اسکواڈز کے اعلان کر دیے ہیں میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

آئندہ ماہ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مزید تین ممالک نے اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں ریکارڈ 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

گزشتہ روز جن تین ممالک نے اپنے اسکواڈز کا اعلان کیا، ان میں نیپال، کینیڈا اور عمان شامل ہیں۔

- Advertisement -

نیپال نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت روہیت پاؤڈل کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اسکواڈ میں آصف شیخ، انیل کمار شاہ، کوشل بھرتل، کوشل ملا، دپیندرا سنگھ، للت راج بنشی، کرن کے سی، گلشن جھا، صومپال کامی، پراتیس جی سی، سندیپ جورا، ابیناش بوہارا، ساگر ڈھکال اور کمال سنگھ بھی نیپال شامل ہیں۔

کینیڈا نے جس 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، اس کی کمان سعد ظفر کے سپرد کی ہے۔ کینیڈا کی کرکٹ ٹیم میں ایک ٹریولنگ ریزرو کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

عمان نے بھی میگا ایونٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت عاقب الیاس کریں گے۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

عاقب الیاس (کپتان)، ذیشان مسعود، کشپ پراجاپتی، پراتک اتھاول (وکٹ کیپر)، ایان خان، شعیب خان، محمد ندیم، بلال خان، رفیع اللہ، کلیم اللہ، فیاض بٹ، شکیل احمد، نسیم خوشی (وکٹ کیپر)، مہران خان شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس کے علاوہ چار کھلاڑی ٹریولنگ ریزرو کے طور پر رکھے گئے ہیں۔

اس سے قبل دفاعی چیمپئن انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان میگا ایونٹ کے لیے اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کر چکے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟ سلیکشن کمیٹی نے بتا دیا

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024 سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے۔

ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے: پاکستان، بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکا

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگانڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈز، نیپال

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں