اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے غیر ملکیوں کو خبردار کردیا!

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ’غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، خلاف ورزی پرسروس کو سیز کر دیا جائے گا۔‘

عرب خبر رساں ادارے عکاظ کی رپورٹ کے مطابق ایپ ٹیکسی سروس کے لیے مقررکردہ قوانین کا مقصد سواریوں اور کمپنی کے مفادات کا تحفظ ہے۔

ایپلیکیشن قوانین کے مطابق ایپ ٹرانسپورٹ سروس سے منسلک کمپنی کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایپلیکیشن کو اتھارٹی کے مرکزی سسٹم سے مربوط کرے۔

- Advertisement -

ایپلیکیشن قوانین کے مطابق ایپلیکیشن ٹیکسی سروس میں صرف سعودی شہریوں کو کام کرنے کی اجازت ہے۔ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کا اس سروس میں کام کرنا غیرقانونی تصور کیا جائے گا۔

ایسے ڈرائیور جو ایک ماہ میں 5 بار سواریوں کی جانب سے موصول ہونے والی طلب کو قبول کرنے کے بعد انہیں کینسل کریں انکا لائسنس سیز کردیا جائے گا، ایپ ڈرائیور کے لیے ضروری ہے کہ جس سواری کی طلب کو قبول کرے اسے اس کی منزل پر اتارے۔

اسرائیل، سعودی تعلقات بحال کرانے کی کوششیں، خامنہ اِی کا اہم بیان

ایپ کمپنی اس امر کی پابند ہے کہ وہ اپنی ایپلیکیشن کی تمام تر تفصیلات سے اتھارٹی کے سسٹم میں اپ ڈیٹ کرے۔

اتھارٹی کو فوری طورپر کسی بھی تبدیلی کی اطلاع فراہم کی جائے بصورت دیگر خلاف ورزی شمار کرتے ہوئے کمپنی کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں