کراچی میں ٹریفک جام کے مسائل اور سڑکوں پر رش کم کرنے کے لیے ہیوی ٹریفک کو لیاری ایکسپریس وے پر چلانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو لیاری ایکسپریس وے پر چلایا جائے۔
گورنر نے لکھا کہ اس اقدام سے شہریوں کو ہیوی ٹریفک سے نجات ملے گی اور ساتھ ہی ساتھ وقت اور ایندھن بچےگا جب کہ ہیوی ٹریفک متبادل راستے سے گزارنے سے ٹریفک جام کا مسئلہ بھی حل ہو گا۔
- Advertisement -
گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور ممکنہ اقدامات کر کے تجویز کو باعمل بنایا جائے۔