بھارتی حیدرآباد میں شدید گرمی اور دھوپ سے پریشان تلنگانہ کے عوام کو محکمہ موسمیات نے بارش کی خوشخبری سنادی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوتہگوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، کریم نگر، بھوپال پلی، ملوگو، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ اور بھونگیر اضلاع میں 6 مئی سے بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ نلگنڈہ ضلع کے گوڈاپور میں جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 46.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، انتظامیہ نے شہریوں کو بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی درخواست کی۔
- Advertisement -
صبح کے اوقات میں بھی شدید گرمی ہے، جبکہ حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرگیا ہے، شدید گرمی کے باعث سڑکیں سنسان ہیں۔