جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

پی سی بی سے 24 گھنٹوں میں دوسرا استعفیٰ سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ سے 24 گھنٹوں میں دوسرا بڑا استعفیٰ سامنے آ گیا ہے اور اس بار پی سی بی کی لیگ کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی ہوئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی لیگ کمشنر نائلہ بھٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی میں پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی

- Advertisement -

نائلہ بھٹی پی سی بی میں کافی عرصاے سے کام کر رہی تھیں۔ انہوں نے سابق چیئرمینز پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کے ادوار میں پی ایس ایل کیلیے کام کا آغاز کیا تھا۔

پی سی بی سے بڑا استعفیٰ آگیا

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے  نے کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے پر استعفیٰ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں