سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقے آئندہ ہفتے بارش کی لپیٹ میں رہیں گے۔ بعض مقامات پر گرد وغبار بھی چھایا رہے گا۔
سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے مزید کہا کہ 4 مئی سے جمعہ 11 مئی تک مملکت کے بالائی علاقوں کے علاوہ جازان، عسیر، الباحہ، ریاض اور مشرقی ریجن کے متعدد علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے، جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان عوام کو بارش کی نوید سنادی- Advertisement -
موسمیاتی رپورٹ کے مطابق بارش کے ساتھ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ ساحلی مقامات پر گرد وغبار کا امکان ہے۔