پنجاب اور خیبرپختونخوا میں جلد نئے گورنرز کی تعیناتی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات کیے جانےکا امکان ہے۔ سردار سلیم حیدر 2008 میں اٹک سے پی پی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ 2008 کی حکومت میں وزیر برائے سمندر پار پاکستانی بھی رہے۔
خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی کو گورنر بنانے کا امکان ہے۔ فیصل کریم کنڈی2008 میں ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی رہے۔
فیصل کریم کنڈی نے پی ڈی ایم حکومت میں وزیراعظم کے مشیر کےطور پر کام کیا ہے۔
نئے گورنرز کی تعیناتی کے حوالے سے حکمران جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں طویل مشاورت ہوئی تھی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ دونوں صوبوں میں پی پی کے گورنرز مقرر کیے جائیں گے۔