جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبر پختونخوا کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا اور ساتھ ہی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صوبے اور مرکز کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔

نامزد گورنر کیلیے گورنر ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں چیف جسٹس پشاو رہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اعتماد کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا مشکور ہوں، پوری کوشش ہوگی کہ صوبے اور مرکز کے درمیان پل کا کردار ادا کروں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ صوبہ ترقی کرے کیونکہ مختلف مسائل کا سامنا ہے، صوبے کے تمام مسائل کو حل کریں گے، اپنے مسائل اور ترجیحات کیلیے ہر سطح پر کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم مل جل کر صوبے کے مسائل کے حل کیلیے کام کریں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو نے دونوں کو منصب ملنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امید ہے بطور گورنر آپ دونوں وفاق کی بہتر نمائندگی کریں گے۔

گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے گورنرز کے تقرر کی منظوری دی تھی۔ سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کو کے پی اور جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان تعینات کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں