پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے ندا ڈار کی قیادت میں کراچی سے براستہ دبئی برطانیہ روانہ ہو گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے ندا ڈار کی قیادت میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئی۔ ٹیم براستہ دبئی برطانیہ پہنچے گی۔
گرین شرٹس اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران تین ٹی 20، تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی جو 11 مئی سے 29 مئی تک کھیلی جائے گی۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان کی مینز ٹیم بھی انگلینڈ میں چار ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔