بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

لاپتہ لیڈیز کی نتانشی گوئل اور پراتبھا رنتا کون ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی اور اسے کریٹکس کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، فلم کے مرکزی کرداروں کی تعریف کی جارہی ہے اور سامعین فلم کی دو خواتین کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہیں۔

فلم کی کہانی ان دو چھوٹے شہروں کی دلہنوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو شادی کے بعد غلطی سے غلط شوہر کے پاس چلی جاتی ہیں، گاؤں کی لڑکی ’جیا‘ کا کردار پرتبھا رنتا نے ادا کیا ہے جو دیپک کے آبائی شہر پہنچ جاتی ہے کیونکہ وہ اپنی حقیقی بیوی کو پہچاننے میں ناکام رہتا ہے اورجیا کو اپنے گھر لے آتا ہے بعدازاں وہ حقیقی بیوی ’پھول کماری‘ کی تلاش شروع کرتا ہے۔

پرتبھا رنتا کون ہیں؟

- Advertisement -

پرتنبھا رنتا 17 دسمبر 2000 کو پیدا ہوئی ان کا تعلق شملہ، ہماچل پردیش سے ہے، فلم میں ان کی اداکاری کو شائقین نے بے حد سراہا ہے۔

انہوں نے اسکول کی تعلیم شملہ میں جیسس اینڈ میری کانونٹ سے مکمل کی اور بعد میں وہ ممبئی چلی گئیں، انہوں نے اوشا پروین گاندھی کالج آف مینجمنٹ سے فلم میکنگ میں گریجویشن مکمل کیا۔

پرتبھا نے 2020 میں ٹیلی وژن شو میں کام کیا، زی ٹی وی کا شو ’قربان ہوا‘ تھا، پرتبھا کو بعد میں کرن راؤ (عامر خان کی سابقہ اہلیہ) کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔

نتانشی گوئل کون ہیں؟

نتانشی اپنے کردار ’پھول کماری‘ سے ناظرین کا دل جیت لیا، نوجوان اداکارہ کا تعلق اترپردیش سے ہے اور اس نے بہت چھوٹی عمر سے ہی اداکاری کا سفر شروع کیا تھا۔

انہوں نے کئی ٹی وی شوز میں اداکاری کی جیسے ناگرجن، ایک یودھا، کرمفل داتا شانی، عشقباز، دیان، پیشوا باجی راؤ وغیرہ شامل ہیں۔

نتانشی نے ’ایم ایس دھونی‘ اندو سرکار، اور ہردنگ جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں