پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

ویڈیو: طیارے سے لینڈنگ کے دوران چنگاریاں اور دھواں اٹھنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کوریئر کمپنی کا طیارہ لینڈنگ گیئر خراب ہونے پر حادثے سے بال بال بچ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوریئر کمپنی کے طیارے نے فرانس سے اڑان بھری تھی جس کے بعد علم ہوا کہ طیارے کا لینڈنگ گیئر خراب ہوگیا ہے۔

بوئنگ طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کی رہنمائی سے جام لینڈنگ چیئر کے ساتھ لینڈنگ کی۔

- Advertisement -

طیارے کی لینڈنگ کے دوران اس سے چنگاریاں اور دھواں اٹھتے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، پیشگی حفاظتی انتظامات کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

انادولو ایجنسی نے بتایا کہ طیارہ پیرس چارلس ڈی گال ہوائی اڈے سے استنبول کے لیے پرواز کے آخری مرحلے پر تھا جب پائلٹوں نے محسوس کیا کہ لینڈنگ گیئر کھل نہیں رہا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر نے اپنے بیان میں کہا کہ پائلٹس نے استنبول ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرول ٹاور کو مطلع کیا اور ٹاور سے رہنمائی لے کر لینڈ کیا۔

وزارت نے یہ بھی کہا کہ ہوائی اڈے پر ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیموں نے لینڈنگ سے قبل ضروری تیاری کی تھی۔

اس میں شامل طیارہ تقریباً 10 سال پرانا بوئنگ 767 مال بردار ہے، جو سب سے عام کارگو طیاروں میں سے ایک ہے اور 1980 کی دہائی کے 767 مسافر ماڈل پر مبنی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں