منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

غلط آرڈر کیوں بھیجا؟ خاتون کا ریسٹورنٹ پر لاکھوں روپے جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر کے تقریباً سبھی لوگ کھانے پینے کے شوقین ہوتے ہیں لیکن کچھ ایسے جذباتی بھی ہیں جو کسی قسم کی کمی بیشی برداشت نہیں کرتے۔

آج کل آن لائن کھانا منگوانا ضرورت سے زیادہ اب فیشن بھی بن گیا ہے، اور اگر کسی معمولی کوتاہی کے سبب من پسند کھانا نہ ملے تو لوگ آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک حیران کن خبر بھارت سے آئی ہے جہاں ایک کھانے کی شوقین خاتون نے پنیر تکے کی جگہ چکن سینڈوچ لانے پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کیخلاف 50لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔

- Advertisement -

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں نرالی اپنے ہندو رسم و رواج کے مطابق صرف سبزیاں کھاتی ہیں اور انہوں نے 3مئی کو اپنے دفتر سے پنیر تکہ سینڈوچ آرڈر کیا تھا۔

کھانا پہنچنے کے بعد انہوں نے اسے کھانا شروع کیا تو انہیں اندازہ ہوا کہ پنیر کچھ زیادہ ہی سخت ہے، انہیں لگا کہ یہ سویا ہے لیکن اصل میں سینڈوچ کے اندر سے چکن نکلا۔

خاتون نے کبھی بھی زندگی میں کسی بھی قسم کا گوشت نہیں کھایا تھا تو انہوں نے ایسا کھانا کھلانے پر ریسوٹرنٹ کھلانے پر ہرجانے کا دعویٰ کردیا اور ڈپٹی ہیلتھ کمشنر کو اس حوالے سے تحریری شکایت بھی کردی۔

اس غلطی پر فوڈ ڈپارٹمنٹ نے ریسٹورنٹ پر 5ہزار روپے کا جرمانہ کردیا لیکن خاتون نے کہا کہ یہ بہت بھاری نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہو سکتی، 5ہزار کا ہرجانہ کافی نہیں اور وہ اس حوالے سے کنزیومر کورٹ جائیں گی۔

بھارتیہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ میں نے انصاف کے حصول کے لیے کنزیومر کورٹ سے رجوع کیا ہے اور ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے اتنی بڑی رقم کا ہرجانہ کرنے پر خاتون کو تنقید کا شدید نشانہ بنایا ہے، دوسری جانب ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں