نیٹ فلکس کے دی گریٹ انڈین کپل شو نے شو کی منسوخی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے مہمانوں کی فہرست جاری کردی۔
کپل شرما شو کی ٹیم کی جانب سے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو کا آغاز ان رپورٹس سے ہوا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ دی گریٹ انڈین کپل شو کو بند کیا جا رہا ہے۔
کپل شرما شو کا اختتام کب ہوگا؟
کپل شرما شو کی ٹیم نے ان تمام افواہوں کا جواب ویڈیو کی صورت میں دیا اور لکھا کہ ’’ہمیں لگا صرف ہم اچھی کامیڈی کرتے ہیں، کامیڈی کا یہ بلاک بسٹر خاتم نہیں ہوا‘‘۔
View this post on Instagram
کپل شرما کی زیرقیادت شو کے پرومو میں مہمانوں کی فہرست دکھائی گئی جس میں جھانوی کپور، راج کمار راؤ، فرح خان، انیل کپور، بادشاہ، اور ثانیہ مرزا کو دیکھا جاسکتا ہے۔
لیکن خاص بات یہ ہے کہ شو کی آنے والی نئی اقساط میں ہالی ووڈ کے گلوکار ایڈ شیران بھی بطور مہمان شرکت کریں گے جسے دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔
واضح رہے کہ دی گریٹ کپل شرما شو کی مستقل مہمان ارچنا پورن سنگھ نے بتایا تھا کہ کامیڈی شو دا گریٹ انڈین کپل شو آئندہ دو ماہ میں ہی اختتام پذیر ہوجائے گا تاہم اس پرومو کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔