جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

ماں نے دو بچوں کو زہر دے کر عمارت سے چھلانگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ماں نے مبینہ طور پر دو بچوں کو زہر دے کر عمارت سے چھلانگ لگادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں 30 سالہ خاتون نے عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی جبکہ ان کے دو بچے گھر میں مردہ پائے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اشونی نے شوہر پر الزام لگاتے ہوئے ویڈیو پیغام چھوڑا، اور خودکشی سے قبل اپنے بچوں 8 سالہ آرادھیا اور 2 سالہ آگستیہ کو زہر دے دیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق صبح 7 بجے اشونی نے شہر کے کونارک نگر علاقے میں واقع ہری وندن اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ لگائی۔

مکینوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور اس کے دو بچوں کو گھر میں مردہ پایا جبکہ شوہر گھر میں موجود نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر سوپنیل کو شامل تفتیش ہونے کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں