پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

خاتون ٹیچر سے بدتمیزی پر صداقت حسین کی بنیادی رکنیت معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے خاتون ٹیچر سے بدتمیزی کرنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین کی تنظیم کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ایم کیو ایم نقل مافیا کیخلاف سب سے مضبوط آواز ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ تنظیم اپنے کسی بھی کارکن ذمہ دار یا رکن اسمبلی کو یہ اجازت نہیں دیتی کہ وہ کسی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ بنے یا پھر سرکاری کام میں مداخلت کا باعث بنے

ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے اسکول واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جس کی فائنڈنگ سے بذریعہ میڈیا آگاہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امتحانی مراکز میں گھس کرایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے نے خاتون ٹیچرزکودھمکیاں دیں ، جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

سابق ایم پی اے کو وڈیو میں عملے کو زد و کوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے، صوبائی وزیریونیورسٹی بورڈ نے امتحانی مراکز میں گھس کردھمکیاں دینے کا نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیریونیورسٹی بورڈ نے کہا تھا کہ محکمہ تعلیم کےعملےسےبدمعاشی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں