اداکارہ عروبہ مرزا نے بتایا ہے کہ ان کا سونے کا بریسلیٹ ایک تقریب میں گم ہوگیا تھا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ عروبہ مرزا نے والدہ کے ساتھ شرکت کی اور ایونٹ میں سونے کا بریسلیٹ گم ہونے سے متعلق واقعہ سنایا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک تقریب میں جانا تھا میں نے ضد کرکے والدہ سے وہ سونے کا بریسلٹ پہنا جبکہ امی منع کررہی تھی کہ نہیں پہنو گم ہوجائے گا پر میں نے نہیں سنا اور تقریب میں چلی گئی۔
عروبہ کا کہنا تھا کہ وہ بریسلیٹ ایونٹ میں گر گیا اور پیچھے والد کھڑے تھے انہوں نے اٹھا کر رکھ لیا اور بتایا نہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم گھر آگئے جب یاد آیا کہ بریسلیٹ کہاں گیا، جب والدہ کو بتایا تو انہوں نے غصہ کیا اور کہا کہ میری منگنی کا تھا والد نے مجھے تحفہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بابا آئے انہوں نے کہا کہ منع کرتے ہیں تو سن لیا کرو، جب یہ چل گئی اس کے ہاتھ سے گر گیا تھا اورمیرے اٹھا لیا تھا۔
عروبہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ سونے کا بریسلیٹ آج تک رکھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ عروبہ مرزا اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’انو، انیلا‘ کا کردار بہت خوبصورتی سے نبھایا، جس کے دیگر فنکاروں میں سید جبران، سبحان اعوان، شہروز سبزواری، کرن حق، اریج محی الدین، فیضان شیخ، پروین اکبر، ندا ممتاز بھی شامل تھے۔
اس کے علاوہ عروبہ مرزا نے رئیلٹی شو ’تماشہ‘ میں شرکت کی اور فاتح قرار پائی تھیں۔